پشاور: ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ ہوئی ، مولانا فضل الرحمان فائرنگ سےمحفوظ رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان ) میں یارک کے مقام پر جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان سمیت عملہ مکمل محفوظ رہے ۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بیان میں کہا ہے کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے ۔ بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لئے حالات سازگار نہیں ۔ اسلم غوری نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملا کوئی قدم نہیں اٹھاتی، واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں ، ادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔