ویب ڈیسک: خضدارپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سےجنسی زیادتی اور اغوا کے الزام میں 2 معروف ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی بن کربچوں کواپنے جال میں پھنساتے تھے،محبت کا لالچ دیکر بچوں سے فحش ویڈیوز بنواکر بعد میں دوسرے نمبر سے بلیک میل کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان بلیک میلنگ کے ذریعے خودساختہ بچوں کی نازیبا ویڈیوز ہی ٹک ٹا ک پرشیئر کرنےکی دھمکی پربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے تھے اور پھر باقی ساتھیوں کو ویڈیوز بھی دیتے تھے،ملزمان بچوں سے تاوان کا بھی مطالبہ کرتے تھے ،پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک بچے کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کے موبائلوں سے درجنوں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہو ئی ہیں جنہیں ملزمان نے بلیک میل کیا ہے،ٹک ٹاکرز کے بلیک میلنگ کاشکاربچوں کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
خضدار پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء، جنسی زیادتی سمیت دیگر دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔