بشری بی بی عمران خان سےملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ

بشری بی بی عمران خان سےملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
کیپشن: بشری بی بی عمران خان سےملاقات کیلئےاڈیالہ جیل پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشری بی بی اپنے شوہر سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی تھی اور ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی خیبر پختونخوا پولیس کے پروٹوکول میں اڈیالہ جیل آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کو حکام کی جانب سے جیل کے اندر جانے کی اجازت مل گئی۔

اس میں کہا گیا کہ وہ بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئیں اورکانفرنس روم میں عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی۔

بشری بی بی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے درمیان 45 منٹ جاری رہی۔

ملاقات کے بعد بشری بی بی اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 سے واپس روانہ ہو گئیں۔

Watch Live Public News