کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ریحام خان کو ماضی میں شادی کیلئے پرپوز کئے جانے والے واقعے پر وضاحت دیدی ہے۔ یہ وضاحت انہوں نے نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دی۔ اس پروگرام میں مشہور اداکارہ آمنہ الیاس بھی شریک تھیں۔ اس پروگرام کے دوران نبیل گبول کو ماضی میں وائرل ہونے والا ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا جس میں وہ ایک ٹی وی شو کے دوران وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو پرپوز کر رہے ہیں۔ نبیل گبول کا اس ویڈیو کلپ پر وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اس شو کے دوران ریحام خان کو مذاق میں شادی کیلئے پرپوز کیا تھا۔ تاہم مجھے پتا نہیں تھا کہ عمران خان جلد ہی ان کیساتھ شادی کر لیں گے۔ اس موقع پر نبیل گبول نے آمنہ الیاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداکارہ چاہتی ہیں کہ ان قسمت چمک جائے تو میں انھیں پرپوز کر دوں تاکہ کوئی اور انھیں شادی کی پیشکش کردے۔ اس پر آمنہ الیاس نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ آپ نے سوشل ورکنگ شروع کر دی ہے۔