پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کو تاریخ دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو صوبہ میں انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کر دیا۔ گورنر نے صوبہ میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تاریخ دے دی۔ گورنر کی الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب سے 16 اپریل کو الیکشن کی تاریخ دی گئی ہے۔