ویب ڈیسک: عدالت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں فواد چودھری کی ایک ساتھ تمام مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر کی جانب سے ایڈووکیٹ ظفر اقبال منگن عدالت میں پیش ہوئے۔
فواد چودھری کے وکیل نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ پولیس نے 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے ہیں، ایک مقدمہ سے ضمانت پر دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، ایک مقدمہ کے بعد دوسرے میں گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔
عدالت وکیل کے دلائل سننے کے بعد 9 اور 10 مئی کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فواد چودھری کی تمام مقدمات میں ایک ساتھ گرفتاری ڈالنے کا حکم بھی دے دیا۔