سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا  لاکھوں مقبول گانوں کو  ہٹانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کا  لاکھوں مقبول گانوں کو  ہٹانے کا فیصلہ
کیپشن: TikTok
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک: سوشل میڈیا ایپ’ ٹک ٹاک ’’ نے لاکھوں مقبول گانوں کو  ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ اب ٹک ٹاک صارفین مقبول ترین گلوکاروں ٹیلر سوئفٹ، دی ویک اینڈ اور ڈریک کے ٹریکس بھی  نہیں سن سکیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق یونیورسل میوزک گروپ کے TikTok کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی جس کا مطلب ہے کہ ان بے حد مقبول فنکاروں کے ٹریک اب دستیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے ٹک ٹاک دنیا بھر کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔لیکن اگر آپ TikTok استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے ویڈیوز کے لیے دستیاب میوزک کی رینج کم ہونے والی ہے۔

یونیورسل میوزک گروپ (یو ایم جی) کی جانب سے ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہ ہونے کے انکشاف کے بعد اب ٹک ٹاک  پلیٹ فارم سے لاکھوں گانوں کو ہٹایا جانا ہے۔

تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ ٹیلر سوئفٹ، دی ویکنڈ، اور ڈریک سمیت بے حد مقبول فنکاروں کے ٹریکس مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

TikTok نے اس خبر کو 'افسوسناک اور مایوس کن' قرار دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ UMG نے اپنے لالچ کو اپنے فنکاروں اور نغمہ نگاروں کے مفادات سے بالاتر رکھا ہے۔

UMG کے ترجمان نے  خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر UMG TikTok کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو بدھ کو معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اس کے تمام گانے سروس سے ہٹا دیے جائیں گے۔

UMG نے TikTok پر 'موسیقی کی مناسب قیمت ادا کیے بغیر، موسیقی پر مبنی کاروبار بنانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

UMG نے کہا کہ TikTok نے فنکاروں اور نغمہ نگاروں کو اس شرح پر ادائیگی کرنے کی تجویز پیش کی جو کہ 'ریٹ کا ایک حصہ' ہے بڑے سماجی پلیٹ فارمز  یہ ادا کرتے ہیں۔