سندھ؛ لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

سندھ؛ لاک ڈاؤن میں نرمی، ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی(پبلک نیوز)‌لاک ڈاؤن میں شہریوں کے لیے خوشخبری، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی گئی.

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے شہر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی. پولیس اور ٹریفک پولیس کو سختی سے احکامات دیے گئے تھے کہ ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے. گزشتہ روز احکامات ملنے کے بعد صبح سے ڈبل سواری پر پکڑ دکڑ جاری تھی جو روک دی گئی.

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق  بیکری، ملک شاپ اور ریسٹورنٹ کی ہوم ڈیلیوری پر وقت کی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور ٹیکسی، رکشہ ، چنگچی سمیت  دیگر چھوٹی ٹرانسپورٹ کو  بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ایس او پی کے ساتھ سواریوں کو بٹھا سکتے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسین سینٹر تک کی اجازت دی گئی ہے۔  محکمہ داخلہ کے مطابق بسوں اور ویگنوں کو ویکسینشن سینٹر تک کا روٹ پر مٹ حاصل کرنا ہوگا۔50 فیصد مسافروں کو بیٹھایا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔