بنوں بورڈ کی عجیب منطق، گیاروہویں کے طلبہ نویں کا پرچہ حل کریں
05:04 PM, 31 Jul, 2021
بنوں (ویب ڈیسک) ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایچ ایس ایس سی) کے گیارہویں جماعت کا پرچہ دینے والے سٹوڈنٹس کو نویں جماعت کا پرچہ تھما دیا گیا جس پر طلبہ کی حیرانی دیدنی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پرچہ اعلیٰ ثانوی بورڈ مردان کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران گیارہویں کے طلبہ کو دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق طلبہ نے ریاضی کا پرچہ دینا تھا۔ امتحانی عملہ نے ان کو نویں جماعت کا پرچہ دیا تو وہ حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ بورڈ کی جانب سے پرچہ کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پرچہ صبح کے بجائے دن دو بجے ہو گا۔ علاوہ ازیں سٹوڈنٹس کے والدین اور ٹیچرز ایسوسی ایشنز کے ارکان کی جانب سے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔