ژوب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد جہنم واصل، 1 آفیسر شہید

ژوب: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد جہنم واصل، 1 آفیسر شہید
کیپشن: Zhob: Action of security forces, 3 terrorists killed, 1 officer martyred

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے آفیسر نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں تلاش کیا۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر بابر خان (عمر: 33 سال، ساکن ضلع میانوالی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Watch Live Public News