کورونا کا مذاق بنانے والا شخص کورونا ہی سے ہلاک

کورونا کا مذاق بنانے والا شخص کورونا ہی سے ہلاک
ویب ڈیسک: کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے جس سے دنیا کے قریباً تمام ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے کہیں پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے تو کہیں پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ عالمی وبا کے حوالے سے بہت سی مختلف آراء سامنے آئیں۔ کسی نے اسے جھوٹ قرار دیا تو کسی نے اس کا مذاق اڑایا۔ ایسے ہی ایک مذاق اڑانے والے امریکی شہری کو مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے ہلسونگ میگا چرچ کے رکن سٹیفن ہارمون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی۔ سٹیفن ہارمون ویکسین کی نہ صرف مخالفت کرتے تھے بلکہ ویکسین کے خلاف کئی مذاق اڑانے والی پوسٹیں بھی کیں۔ جس کے بعد وہ خود کووڈ 19 کا شکار ہو گئے۔ سٹیفن کی عمر 34 سال تھی اور سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز رکھتے تھے۔ لاس اینجلس سے باہر واقع ایک ہسپتال میں وہ داخل تھے جہاں پر ان کا نمونیا اور کورونا وائرس کا علاج جاری تھا مگر جانبر نہ ہو سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔