دنیا کی 10 بڑی کار ساز کمپنیاں کون سی ہیں؟ فوربز نے فہرست جاری کردی

top ten car manufacturers
کیپشن: top ten car manufacturers
سورس: google

 ویب ڈیسک :  نت نئی کاروں کے جدید ترین اور دل کش ماڈلز روز منظر عام پر آتے ہیں اور شائقین میں مقبولیت پاتے ہیں لیکن یہ درجنوں کاریں صرف 10 ادارے بناتے ہیں جو مقبول عام ہیں ۔

فوربز انڈیا نے مارکٹ کیپ کے لحاظ سے دنیا کی 10 بڑی کار کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے۔

ٹیسلا
ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا دنیا بھر میں الیکٹرک کاریں بناتی اور اُنہیں استعمال کرتی ہے۔ ٹیسلا کا مارکیٹ کیپ 737.52 بلین ڈالر ہے جس کے باعث یہ دنیا کی سب سے بڑی کار کمپنی ہے۔

ٹویوٹا
مشہور جاپانی کمپنی ٹویوٹا 277.96 بلین ڈالر کے مارکیٹ کیپ کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی کار کمپنی ہے۔ پائیداری اور ایجادات کے باعث ٹویوٹا کو دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت حاصل ہے۔

بی وائی ڈی
بلڈ یور ڈریمز یعنی بی وائی ڈی مشہور چینی آٹو موبائل کمپنی ہے جس کا مقصد ہر کسی کو الیکٹرک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔ بی وائی ڈی کا مارکیٹ کیپ 92.47 بلین ڈالر ہے جو اسے دنیا کی تیسری بڑی کار کمپنی بناتی ہے۔ واضح رہے یہ کار کمپنی پاکستان میں بھی اپنی گاڑیوں کے کچھ ماڈلز پاکستان میں لانچ کرنے والی ہے۔ 

مرسیڈیز بینز
مشہور جرمن کمپنی مرسیڈیز بینز کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ مرسیڈیز بینز اپنی آسائش، مہارت اور ٹیکنالوجی کی ایجادات کے باعث آٹوموبائل کی دنیا کا بہت بڑا نام ہے۔ مرسیڈیز بینز کا مارکیٹ کیپ 75.05 بلین ڈالر ہے۔

فراری
کاروں کا دلدادہ ہر فراد اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی تو فراری خریدنے کا ضرور سوچتا ہے۔ فراری اپنی پرفارمنس اور منفرد ٹیکنالوجی کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ریسنگ کے ورثے اور پائیداری پر کوئی بھی سمجھوتا نہ کرنے والی فراری کا مارکیٹ کیپ 74.94 بلین ڈالر ہے۔

پورشه
پورشه ایک اور ایسا جرمن برینڈ ہے جو شاندار سہولیات اور ہائی پرفارمنس سپورٹس کاروں کے باعث دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ پورش کا مارکیٹ کیپ 67.88 بلین ڈالر ہے۔

بی ایم ڈبلیو
بی ایم ڈبلیو اپنی لگژری، پرفارمنس اور جدید سہولیات کے باعث دنیا بھر کے مشہور ترین کاروں کے برینڈز میں سے ایک ہے۔ سپورٹی سیڈان سے لے کر تھری سیریز اور خوبصورت ایس یو ویز جیسی گاڑیاں بنانے والی بی ایم ڈبلیو کا مارکیٹ کیپ 60.60 بلین ڈالر ہے۔

فوکس ویگن
فوکس ویگن کاریں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ فوکس ویگن کوالٹی، سیفٹی اور جدید سہولیات سے بھرپور کاریں بنانے کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ فوکس ویگن کی مارکیٹ کیپ 59.24 بلین ڈالر ہے۔ واضح رہے فوکس ویگن گروپ  بینٹلے، لیمبورگینی، آؤڈی اور ڈُکاتی جیسی آٹو موبائل کمپنیوں کا مالک ہے۔ 

سٹیلانٹس
سٹیلانٹس کاریں بنانے والی مشہور ڈچ کمپنی ہے۔ سٹیلانٹس نے معروف امریکی برینڈز جیپ اور ریم سے لے کر یورپی برینڈ جیسے پیوگیوٹ اور سِیٹریون جیسی گاڑیاں بنائیں۔ سیٹلانٹس کی مارکیٹ کیپ 58.83 بلین ڈالر ہے۔

جنرل موٹرز
جنرل موٹرز یعنی جی ایم کو ولیم سی ڈیورنٹ نے 16 ستمبر 1908 میں قائم کیا۔ یہ آٹوموبائل کمپنی شیورولیٹ، جی ایم سی، کیڈیلک اور بیئوک جیسے برینڈز کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جنرل موٹرز کی مارکیٹ کیپ 53.54 بلین ڈالر ہے۔

Watch Live Public News