معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردارابراہیم خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردارابراہیم خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 21 برس بیت گئے۔

22 اپریل 1915کو ضلع پونچھ کے علاقے کوٹ مٹے خان میں پیدا ہونے والے سردار ابراہیم خان 1946 میں جموں و کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

انہوں نے19 جولائی 1947 کو اپنی رہائشگاہ پرجموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے اجلاس میں قراردادالحاق پاکستان منظورکروائی۔سردارابراہیم خان چارمرتبہ آزاد جموں وکشمیر کےصدر رہے۔

انہوں نے 31 جولائی 2003کو 88 برس کی عمر میں وفات پائی اور اپنے آبائی گاؤں کوٹ مٹے خان میں مدفون ہوئے۔

تحریک آزادی کشمیرکیلئے گراں قدر خدمات پر سردار ابراہیم خان کو بانی کشمیر اور غازی ملت کے القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News