ایمانداری  کی مثال ،ایئر پورٹ پر  45 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا

ایمانداری  کی مثال ،ایئر پورٹ پر  45 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ایئرپورٹ پر عملے نے  ایمانداری  کی مثال قائم  کردی، 45 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر جمعہ خان علی الصبح سپین سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیننگ کے دوران بیگ مشین پر بھول گیا تھا۔

ڈیوٹی فسلیٹیشن آفیسر (آمد) نے لاوارث بیگ کو تحویل میں لے کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ آفس میں جمع کرایا۔ بعد ازاں ائیرپورٹ مینیجر کے دفتر میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا۔

مسافر کا کہنا ہے کہ   اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) عملے کی ایمانداری اور لگن کے لیے شکرگزار ہیں۔

Watch Live Public News