(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ قانون اور رولز میں تبدیلی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ،قانون،اسپشل سیکرٹری اور سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے۔
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کااہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ،قانون، الیکشن کمیشن حکام،چیف کمشنر اور ڈی سی اسلام آباد نے شرکت کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزرات داخلہ نے نئے شیڈول کی سفارش جبکہ وزرات قانون نے حمایت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا موقف ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قوانین میں ترامیم سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، قانون سازی میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنا ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سمیت تمام مراحل دوبارہ شروع کرنے پڑتے ہیں۔