ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں 3 روزہ ہڑتال شروع

ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں 3 روزہ ہڑتال شروع
کیپشن: ودہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: پنجاب بھر کی غلہ منڈیوں میں 3 روزہ ہڑتال شروع

ویب ڈیسک: ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف لاہور سمیت پاکستان کی غلہ منڈیاں آج سے بند ہوگئیں۔ غلہ منڈیاں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تین روز کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال پر چلی گئی۔ 

حالیہ بجٹ کے پیش نظر اشیا خوردونوش پر دو سے اڑاھائی فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق غلہ منڈیاں بند ہونے سے ڈیمانڈ سپلائی کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں نرخ بڑھنے کے امکانات میں موجود ہیں۔

صدر اکبری منڈی اظہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین روز مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور مزید اپنا لائحہ عمل چھ تاریخ کی میٹنگ کے بعد دیں گے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس سے ہر چیز میں مزید چالیس سے پچاس روپے اضافہ ہو جائے گا۔

کراچی میں بھی ہڑتال

کراچی میں بھی اجناس کے تاجروں نے تین روزہ ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔ کراچی کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ 

رہنما عبدالرؤف ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ میں عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ہمیں منظور نہیں۔ ہم نے 30 جولائی تک ٹیکس ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ دال ،چاول اور چینی پر بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہڑتال کا سلسلہ 2 اگست تک پورے ملک میں جاری رہے گا۔ اجناس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

حالیہ بجٹ میں عائد کردہ ودہولڈنگ ٹیکسز کے خلاف ہول سیل گروسرز کی ہڑتال کا بھی آج پہلا روز ہے۔ تاجروں نے احتجاجاً ہول سیل مارکیٹیں اور دال کی ملیں 3 روز کیلئے بند کردیں۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے 17 شہروں بالخصوص فیصل آباد میں بھی مارکیٹیں بند ہیں۔ سندھ میں کراچی حیدرآباد اور سکھر کی اجناس منڈیوں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے  مطابق خیبرپختونخواہ میں پشاور، مردان اور کوہاٹ کے گروسر بازاروں کو تالے لگا دیے گئے۔ ہڑتال آج 31 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہے گی۔ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 6 سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک دن بدن بڑھتا جائے گا۔

Watch Live Public News