ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی نظر آئے گا۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔