ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں اہم پیشرفت ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری کے خلاف درخواستیں، نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پر اعتراض کیا گیا ،25 جولائی کو چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی تھی ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے کل دستیاب نہیں ۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا دو رکنی بینچ کل دستیاب نہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری چیلنج کر رکھا ہے۔