موٹروے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام رائج

موٹروے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام رائج

اسلام آباد(پبلک نیوز) ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے کے موضوع پر اسلام آباد موٹر وے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

موٹروے پولیس کا ادارہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہا ہے۔ موٹرویز پر ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی ٹویٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان کی موٹروے دنیا کی ان چند شاہراؤں میں شامل ہو گئی ہے جہاں ڈرون ٹیکنالوجی مانیٹرنگ رائج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس اس اقدام پر مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے کہ باقی پولیس فورسز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھائیں گے۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو پرکھنے میں بھی ڈرون کیمروں کی مدد لی جائے گی۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹول پلازوں پر رش کی صورتحال کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔

موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے کہا جرائم کی روک تھام میں بھی ڈرون کیمرے کا استعمال کیا جائے گا جبکہ اس ٹیکنالوجی سے حادثات کی وجوہات اور روک تھام بارے تفتیش وتحقیق میں مدد حاصل ہو گی۔ باڈی وارن کیمروں کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کئے جائیں گے۔ باڈی وارن کیمروں کے ذریعے براہ راست آفیسر اور مسافروں کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

اس کے علاوہ گاڑیوں میں موجود ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔ پبلک سروس وہیکل انفارمیشن مینیجمینٹ سسٹم کے ذریعے حادثات کی روک تھام میں مدد حاصل ہو گی۔ جدید سسٹم کے نفاذ سے نظام عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاسکے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔