ہائی بلڈ پریشر بغیر دوا کے قابو میں رکھنے کا آسان طریقہ

ہائی بلڈ پریشر بغیر دوا کے قابو میں رکھنے کا آسان طریقہ
لاہور: (ویب ڈیسک) ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ناقص خوراک اور تناؤ کی وجہ سے اکثر لوگ ہائی بلڈ پریشر کے مریض بن جاتے ہیں۔ بلڈ پریشر کی ابتدائی علامات ہلکی ہوتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ علامات بڑھنے لگتی ہیں۔ اگر اس مرض کا صحیح وقت پر علاج نہ کیا جائے تو گردے، جگر، دل، برین سٹروک جیسی کئی سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ گذشتہ تیس سالوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے تقریباً نصف لوگوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ انہیں یہ بیماری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلڈ پریشر بڑھنے کا تعلق عمر بڑھنے سے نہیں ہے۔ بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے سبزیوں اور پھلوں پر مبنی خوراک لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ایسی خوراک بلڈ پریشر کو 110/70 ڈی ایل پر رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مرغن غذائیں کھانے سے بلڈ پریشر بڑھنے کا خدشہ دوگنا ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق امریکہ میں کچھ طلبہ پر کی گئی۔ اس دوران پتا چلا کہ جنک فوڈ اور مرغن غذائیں خوراک سے ہٹانے کے بعد ان نوجوانوں کا بلڈ پریشر نارمل ہو گیا۔ اس لئے اگر آپ بھی بلڈ پریشر کے مرض میں‌مبتلا ہیں تو سادہ خوراک کھائیں تاکہ اس سے بچا جا سکے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔