شہباز شریف نے وزیر اعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دیدیا

شہباز شریف نے وزیر اعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دیدیا
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لئے سکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اقتدار بچانے کے لئے پاکستان کو نشانے پر لے آئے ہیں، خطاب ختم ہوگیا ہوتو 172 ارکان پورے کریں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی کرپشن، نالائقی اور نااہلی نے ملک کو معاشی،سماجی، خارجہ تباہی سے دوچارکیا، عمران نیازی کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے ، وہ ملک کے سفارتی تعلقات تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں ، خط نہ دکھانے کا مطلب ہے کہ کوئی خط نہیں، عمران نیازی ہمیشہ کی طرح ایک اب نیا جھوٹ بول رہے ہیں ، کرپشن، ریاست مدینہ کے بیانیوں کے بعد اب سازشی خط کا بیانیہ لائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عوام انہیں اور ان کے ہر جھوٹ کو مسترد کرچکے ہیں، دوگھنٹے جلسے میں اور ایک گھنٹہ قوم سے خطاب میں جس خط کا ذکر کیا ، وہ خط ہے ہی نہیں، ایک سفارتی کیبل کو سازش کا رنگ دے کر پیش کیاجارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔