پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح امریکا کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح امریکا کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل
پاکستانی نژاد امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر فرح عباسی کو امریکا کی خواتین رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر فرح عباسی نے نفسیاتی مسائل کے علاج میں ایمان اور ثقافت کی افادیت کو تسلیم کرایا ، امریکی وزیر صحت کی میزبانی میں واشنگٹن میں تقریب رونما ہوئی جسے وومن آن دی فرنٹ لائنز، سیلیبریٹنگ ویمن فیتھ لیڈرز کا نام دیا گیا ہے ۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرنیوالی ڈاکٹر فرح عباسی نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی بیماریوں کے علاج میں مذہب اور سماجی پس منظر اہم کردار ادا کرتا ہے ، فیتھ لیڈرز، کمیونٹی لیڈرز اور ماہرنفسیات کو مل کرکام کرنا چاہیے اورانہیں ایوارڈ بھی اسی کام پر دیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔