کراچی :‌راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ،11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی :‌راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ،11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی : راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ ایریا میں بھگدڑمچنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد بے ہوش اور زخمی ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔کمشنر کراچی اور سیکریٹری انڈسٹریز سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے انسانی جانوں کے ضیاء پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، جہاں بھی غفلت سامنے آئی ایکشن لیا جائے گا۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافظ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کہا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا تھا، راشن اور زکوة کی تقسیم کے حوالے سے کوئی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی. ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فیکٹری مینجر سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا، حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق فیکٹری انتظامیہ سے ہے، مزید انتظامیہ کے افراد کو بھی جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی انکوائری ایس پی سائٹ مغیز ہاشمی کو دے دی گئی، واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔