بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا
کیپشن: بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

پبلک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی تھی۔ 

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ذرائع پی سی بی کا بتانا ہے کہ بابر اعظم نے اس طرح کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔

بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے۔