غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہونگے

غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہونگے
کیپشن: غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہونگے

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کے ایک نئے دور کی منظوری دیدی ہے۔ غزہ جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں اب تک قابلِ عمل معاہدہ نہیں ہو سکا ہے، مصر، قطر اور امریکا نے مذاکرات کے پچھلے دور میں ثالثی کی کوششیں کی تھیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے دوحہ اور قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور  کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں فلسطینی ہلال احمر کے 26 ارکان سمیت 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق دیرالبلاح میں مغازی پناہ گزیں کیمپ پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

عالمی سفارتی سطح پر غزہ کے معاملے پر ہلچل مچی ہوئی ہے ، امریکہ ڈھائی بلین ڈالرز مالیت کا اسلحہ گولہ بارود اسرائیل بھیجے گا کیونکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کے خلاف جنگی دائرے میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الشفااسپتال اوراطراف کے گھروں پر بمباری سے 11 دنوں کے دوران 400 شہادتیں ہوئیں جبکہ آس پاس کےایک ہزار سےزائد گھروں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔

مغربی کنارے پربھی اسرائیل کی درندگی سے 13 سال کے معصوم  لڑکے کو شہید کردیا گیا۔