ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کو اب ایس آئی یو گرفتار کرے گی، آئی جی سندھ

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کو اب ایس آئی یو گرفتار کرے گی، آئی جی سندھ

(ویب ڈیسک ) آئی جی سند ھ غلام  نبی میمن   نے کہا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کو اب ایس آئی یو گرفتار کرے گی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ  اہم ترین مقدمات کا ٹاسک کراچی کے 67 بہترین افسران کو دے دیا گیا،  ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کو اب ایس آئی یو گرفتار کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ عدیل چانڈیو کواہم ٹاسک سونپا ہے،  ٹیم کے 60 افسران کا تعلق ڈسٹرکٹس 7 کا ایس آئی یو سے ہوگا۔

  غلام نبی میمن نے کہا کہ  ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا کیس خودبخود ایس آئی یو منتقل ہوجائے گا،  سات بہترین نامزد افسران اس کیس پر کام کرکے ملزمان کوگرفتار کریں گے، دیگر 60 افسران ان تمام کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کام کریں گے،  فی تفتیشی افسر 10 سے 12 کیسز پر کام کرے گا۔

  آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ  کیس بنانے کے لیے بھی ماہر ماتحت افسران مہیا کر رہے ہیں، جب کیس کسی ایک افسر کے پاس ہوگا تو بازپرس ہوسکے گی۔

Watch Live Public News