ملتان: پنجرہ توڑ کربھاگنے والی مادہ بنگال ٹائیگر کا حملہ، ویڈیو دیکھیں

ملتان: پنجرہ توڑ کربھاگنے والی مادہ بنگال ٹائیگر کا حملہ، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: tiger's video
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملتان میں الپہ کے علاقے میں مادہ بنگال ٹائیگر پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلی،ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں الپہ کے علاقے میں مادہ بنگال ٹائیگر کے پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلنے کے معاملے پر محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ مالک کی جانب سے معاوضے کی ادائیگی کے بعد اسے50 لاکھ روپے مالیت کی مادہ ٹائیگر واپس کردی جائے گی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وقاص نامی شخص نے مادہ ٹائیگر لاہور کے فیضی نامی شخص سے خریدی۔انہوں نے کہا کہ مادہ ٹائیگر کے مالک نے اپنا لائسنس محکمہ وائلڈ لائف کو پیش کیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مادہ ٹائیگر کا مالک محکمانہ معاوضہ ادا کرے گا،معاوضے کی ادائیگی کے بعد مادہ ٹائیگر اس کے مالک کے حوالے کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملتان میں الپہ کے علاقے میں مادہ بنگال ٹائیگر پنجرہ توڑ کر بھاگ نکلی تھی۔وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ مادہ ٹائیگر کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا، جسے ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا،محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-31/news-1711896814-4309.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-31/news-1711896814-4309.mp4

مادہ رائل بنگال ٹائیگر کی عمر 2 سال اور مالیت 50 لاکھ روپے ہے،وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News