پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 31 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 31 مئی2021
وزیراعظم نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، جہانگیر خان ترین کہتے ہیں قیاس آرائیاں ہیں کہ رپورٹ وزیراعظم کو مل چکی، کچھ ایسی باتیں ہیں جو میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، رپورٹ سامنے آئے گی تو سب بتاؤں گا، ترین نے کہا ان کی کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے بات نہیں ہوئی۔لاہور کی سیشن عدالت اور بینکنگ کوٹ میں جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت 11 جون تک ملتوی، پچھلے 15 دن میں کیا پیشرفت کی؟ جج کا پراسیکیوٹر سے استفسار، جواب ملا ایک تفتیشی افسر کا ٹرانسفر ہوگیا، جج کا تفتیشی افسر کے ٹرانسفر پر اظہار تعجب، کہا اہم کیس کی تفتیش چل رہی، ٹرانسفر کیسے ہوسکتا ہے؟کورونا وبا سے ایک روز میں 43 اموات، دو ہزار ایک سو سترہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 رہ گئی، 3 ہزار 947 مریضوں کی حالت تشویشناک،، ادھر چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، سائینو ویک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لائی گئیں۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے، انٹر اور میٹرک کی کلاسز شروع،، 7 جون سے قبل دیگر جماعتوں کے طلبا کے اسکولز آنے پر پابندی رہے گی، این سی او سی کی شعبہ تعلیم کے عملے کو ویکسین لگانے کی منظوری، 5 جون تک ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت۔کورونا پھيلاو کے خدشے کے پیش نظر این سی او سی کی آزاد کشمیر الیکشن 2 ماہ تک مؤخر کرنے کی سفارش، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو خط لکھ دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں این سی او سی کو یہ اختیار کس نے دیا؟ صرف بیرونی جارحیت پر الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں،

Watch Live Public News