’’عمران حکومت کو جتنی جلد دفن کیا جائے اتنا بہتر ہے ‘‘

’’عمران حکومت کو جتنی جلد دفن کیا جائے اتنا بہتر ہے ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مفاہمت اس ملک کو آئین کے نظام پر چلانے پر ہے ٗ مضاہمت اس ملک کو آئین سے ہٹانے پر ہوگی ٗ عمران خان کی حکومت پاکستان کے لئے بوجھ ہے ٗ عمران حکومت اس تعفن کی طرح جتنی دیر پڑے گی بدبو مارے گی ٗ اس کو جتنی جلدی دفنا دیا جائے بہتر ہے۔ایک بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ طویل عرصہ پلان نہیں بلکہ اس کا مسئلہ آئین کی بالادستی کا ہے الیکشن چرانے کا ہے ٗ اگر الیکشن چرا کر عمران خان جیسے نااہل کو لایا جائے گا تو معیشت خراب ہو گی ٗ دنیا میں ایسی مثال نہیں بجٹ سے ڈیرھ ماہ پہلے وزیر خزانہ بدل دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کشمیر الیکشن کو ملتوی کرنے کی مزمت کرتا ہو ٗ ان کو امیدوار نہیں مل رہے جس وجہ سے یہ ہربے استعمال ہوئے رہے ہیں ٗ ہمیں اس وقت پارلیمینٹ پر حملے پر عمران خان پر آرٹیکل چھ لگانا چاہیے تھا ٗ پی ڈی ایم کا پہلے تک دن سے ایک ہی حدف تھا آئین کی حکمرانی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پی پی پی اور اے این پی کے نکلنے کا دکھ ہے ٗ پی ڈی ایم کی آٹھ جماعتیں پہلے سے مضبوط ہیں ٗ ہم پیپلز پارٹی سے لڑائی نہیں چاہتے ہمارا اصل حدف عمران خان ہے ٗ اگر یہ ملک آئین پر چلے گا تو سب کو فائدہ دے گا ٗ اگر آئین پر نہیں چلے گا تو نقصان ہوگا۔

Watch Live Public News