اسلام آباد ( پبلک نیوز) آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں خصوصاًاسلام آباد راولپنڈی اور جہلم سرکلز میں تیز بارش اور ژالہ باری۔ اسلام آباد سرکل کے 13، راولپنڈی سرکل کے 35 اور جہلم سرکل 22 فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں انگوری پتریاٹہ سکیم 1 سٹی سوہاوہ دینہ 3 مشین محلہ سول لائن گوجر خان پکوال شامل ہیں۔ لہترار سکھو گلستان کالونی جیل پارک کلر سیداں نیو روات ساگری مندرہ کہوٹہ سٹی فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ جن علاقوں میں موسم بہتر ھو گیا ہے آئیسکو آپریشن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔
آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق نے فیلڈفارمیشنز کو بجلی کی سپلائی جلد بحال کرنےکے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔ شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائن نمبر 118 یا سی سی ایم سی کے نمبرز 9252933.6 پر کال کریں۔