عدالت نے وفاقی رانا ثناءاللہ کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا

عدالت نے وفاقی رانا ثناءاللہ کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے 25 جون کو فرد جرم کے لیے کیس مقرر کرلیا.

عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا . فیصٌلے میں کہا گیا کہ عدالت نے رانا ثناءاللہ کی پراپرٹی اور بنک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کرلیا. فیصلے میں کہا گیا کہ رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاء آئندہ دلائل دیں،رانا ثناءاللہ کے شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لیا.

عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا. رانا ثناءاللہ کے وکیل کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ ہونے کے باعث اسلام آباد میں جلدی جانا ہے، رانا ثناءاللہ کے خلاف اے این ایف حکام نے پندرہ کلو منشیات کا چالان جمع کروا رکھا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔