اسلام آباد: کی احتساب عدالت اسلام آباد نے این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قراردیتے ہوئے نمٹا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کسی قسم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے تھے ، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دے دی اور اس کے بعد بشریٰ بی بی احتساب عدالت سے روانہ ہو گئیں۔