ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےسانحہ 9 مئی میں ملوث افراد سےمذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نےپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کےدوران کہا جوریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سےمذاکرات نہیں ہوں گے، مذاکرات اورمفاہمت پرمیرا پختہ یقین ہے،اسی پارلیمنٹ کےسامنے 126 دن کےدھرنے کو مذاکرات سےاٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہیے۔
سانحہ 9 مئی ریاست کےخلاف اٹھنا تھا،جی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا ،کور کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے،سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہاوزیراعظم 4 سے8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، چینی انجینئرز پرحملے کے ملزمان تک پہنچےہیں،دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی،سی پیک اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں۔