پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،یکم نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،یکم نومبر 2021
‏اسلام آباد: حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آ گئے. حکومت پچھلے معاہدے کے تحت فرانسسی سفیر کی ملک بدری کے قرارداد قومی اسمبلی میں لائے گی، وہاں جو فیصلہ آئے گا سب فریق اسے تسلیم کریں گے حکومت اور کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی مفتی منیب الرحمن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا سعودی جریدے الریاض کوانٹرویو۔ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جماعت اسلامی یوتھ کا اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ۔ جماعت اسلامی یوتھ نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا پنجاب میں کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے انقلابی منصوبہ تیار۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تمام اعداد و شمار کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔