یکم نومبر سے اداروں کو تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو گرفتار، نظربند ، بےدخل کرنے کا اختیار دیدیا گیا

یکم نومبر سے اداروں کو تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو گرفتار، نظربند ، بےدخل کرنے کا اختیار دیدیا گیا
اسلام آباد: یکم نومبر سے اداروں کو تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو گرفتار، نظربند اور بےدخل کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی کے منصوبے پر عملدرآمد کی تیاری شروع کردی ہیں۔ انتظامیہ، پولیس، پراسیکیوشن، جیل حکام کو غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا اختیار دے دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے فارنرزایکٹ 1946ء کی سیکشن 3 کے تحت تمام اداروں کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ یکم نومبر سے اداروں کو تمام غیرقانونی غیرملکیوں کو گرفتار، نظربند اور بےدخل کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزہ ختم ہونے کے بعد زائد قیام کرنے والے غیرملکیوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔