ویب ڈیسک: ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ نورالامین مینگل نے اڈیالہ جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے اڈیالہ جیل میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل و دیگر عملے نے ان کا استقبال کیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کو جیل میں جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے جیل میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر کمشنر راولپنڈی ، ودیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔