سورج کی تپش کم کرنے کیلئے بل گیٹس کا ’غبارہ‘ لانچ کیلئے تیار

سورج کی تپش کم کرنے کیلئے بل گیٹس کا ’غبارہ‘ لانچ کیلئے تیار

ویب ڈیسک: کیا آپ کو یاد ہے؟ بل گیٹس نے ایک ایسا منصوبہ سوچ رہے تھے جو زمین کو سورج کی حرارت سے بچا سکتا تھا۔ جی ہاں اس منصوبہ کے تجربات ان گرمیوں میں کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے دی ٹائمز کے مطابق ایک بہت بڑا غبارہ سوڈان میں لانچ کیا جائے گا جو کیلشیم کاربونیٹ کے چھوٹے چھوٹے ذرات کو سپرے کے ذریعہ بکھیرے گا۔ اس کو چاک ڈسٹ کا نام دیا گیا ہے۔ سکوپیکس اپنی اس خواہش کو عملہ جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے کہ چاک ڈسٹ کے ذریعہ سورج کی حرارت کو کم کیا جا سکتا ہے اور زمین کے درجہ حرارت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

 

یہ غبارہ کیرونا شہر کے قریب لانچ کیا جائے گا۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلا سنجیدہ تجربہ ہو گا کہ سورج کی تپش میں کمی سے گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔