رمضان المبارک میں پاکستان کی تمام مساجد پانچ وقت نماز، تراویح اور ختم قرآن کے لیے کھلا رکھی جائیں گی۔ اسلام آباد میں NCOC کی میٹنگ میں وفاقی وزیر مذھبی امور و بین المذاھب ھم آہنگی نورالحق قادری اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر این سی او سی نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی منظوری نہیں دی تو سندھ حکومت خود بند کرے گی، حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، ڈریپ نے جو کرونا ویکسین منظور کی ہے اور دستیاب ہی نہیں ہے، چینی کمپنی سے سنگل ڈوز ویکسین کی خریداری کیلئے بات ہوئی ہے۔پشاور میں دوران حراست بچے کی مبینہ پھانسی کا معاملہ قومی اسمبلی اجلاس میں بھی سامنے آ گیا، پشاور میں بچے کی حوالات میں مبینہ پھانسی پر تحقیقات کی جائیں، شازیہ مری کا مطالبہ، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے وزیر مملکت علی محمد خان کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے رپورٹ لے کر ایوان کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان آپس میں الجھ پڑے، ن لیگ کے علی گوہر نے اپنی جماعت کے رکن جاوید حسنین کے بل کے دوران کورم کی نشاندھی کردی، علی گوہر نے کورم کی نشاندھی کے ساتھ جاوید حسنین کو بل پیش کرنے کا کہا، ڈپٹی اسپیکر نے پیپلز پارٹی کی مہرین رزاق بھٹو کو بل پیش کرنے کی دعوت دی، علی گوہر نے پھر کورم کی نشاندھی کی تو مہرین رزاق بھٹو کا ناراضگی کا اظہار کیا۔