پبلک نیوز: دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے 5 چینی شہریوں کیلئےنور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی , چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف کی جانب سے بیس پرپھول رکھے گۓ اور مرحومین کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔