جعلی برانڈڈ فرنیچر استعمال کرنے پر کم کاردیشیان کے خلاف مقدمہ درج 

جعلی برانڈڈ فرنیچر استعمال کرنے پر کم کاردیشیان کے خلاف مقدمہ درج 
کیپشن: Kim Kardashian sued for using fake branded furniture

ویب ڈیسک: جعلی برانڈڈ فرنیچر استعمال کرنے پر کم کاردیشیان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کم کاردیشیان نے 2022  میں اپنے میک اپ برانڈ ’’ ایس کے کے این’’کی پروموشن کے دوران جڈ فاؤنڈیشن کے فرنیچر سے انتہائی مشابہت رکھنے والے میز اور کرسیاں استعمال کیں۔ اس ایڈ اور فوٹیج کو یوٹیوب پوسٹ کیا جس پر 3.7 ملین ویوز آئے۔ 

آرٹسٹ ڈونلڈ جڈ کا کہنا ہے کہ فیشن آئیکون کم کاردیشیان نے ان کے برانڈ کی جعلی میز اور کرسیاں استعمال کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

یادرہے آرٹسٹ ڈونلڈ جڈ کی تیارکردہ اصل ’’لا مانسا’’ میز کی قیمت 90 ہزار ڈالر اور کرسیاں لگ بھگ 9 ہزار ڈالر مالیت کی ہیں اور انہیں جڈ فاؤنڈیشن کا ہاٹ آئٹم تصور کیا جاتا ہے۔ یہ میز کرسیاں ڈونلڈ جڈ نے 1982 میں پہلی دفعہ تیار کی تھیں اور اب یہ کولیکٹرز اور فرنیچر ڈیزائنرز میں بے حد مقبول ہیں۔

یادرہے جڈ فاؤنڈیشن نے اپنے تیار کردہ فرنیچر کی مارکیٹنگ اور پروموشنل مقاصد کے لئے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔