ویب ڈیسک: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق فروری2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی 1.71 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق فروری2024 کے مقابلے مارچ میں مہنگائی1.71فیصد بڑھ گئی، مارچ میں مہنگائی کی شرح 20.68فیصد رکارڈ کی گئی،جولائی تا مارچ تک مہنگائی کی اوسط شرح27.06فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں1.43 فیصدکا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی میں2.13فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ مارچ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 21.90فیصد رہی البتہ گذشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 18.97فیصد رکارڈ کی گئی۔