کے پی اسمبلی میں الیکشن کمشنر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور

کے پی اسمبلی میں الیکشن کمشنر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر اور اراکین الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نےپیش کی۔جس میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنراور اراکین فوری طورپرمستعفی ہوں۔ منظور ہونے والی قرارداد میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک قابل قبول اورغیر متنازعہ الیکشن کمیشن کی تشکیل دیں اور ملک میں فوری شفاف عام انتخابات کرائے جائیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔