31 جنوری سے 4 فروری تک مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی 

31 جنوری سے 4 فروری تک مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی 

(ویب ڈیسک ) 31 جنوری سے 4 فروری تک مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور چیف ٹریفک آفیسر کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  شدید موسمی حالات کے باوجود ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد ضلع مری کی جانب گامزن ہے،   مری اور اسلام آباد میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں۔

 مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ   اسلام آباد سے مری ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے راولپنڈی اور مری انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی جائے۔

Watch Live Public News