دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کیلئے بڑے اعلانات

دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کیلئے بڑے اعلانات
کیپشن: Govt Employees
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کے دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو دی جانے والی مراعات میں اضافہ کردیا، دوران سروس انتقال کرنے سرکاری افسر و ملازم کے بچوں کو دی جانے والی سہولت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبائی کابینہ نے سیکرٹری خزانہ کی تجویز کردہ مراعات سے کئی گناہ زیادہ اضافہ کردیا ہے، گریڈ1 سے 4 کےملازمین کے لواحقین کو اب 16 نہیں 30لاکھ روپے گرانٹ ملے گی، گریڈ 5 سے10 کے ملازمین کے لواحقین کو 19 نہیں بلکہ 35 لاکھ گرانٹ ملے گی، 11 سے 15 والوں کو 22 لاکھ کی بجائے 40 لاکھ کی امدادی رقم ملے گی۔

گریڈ 16 ،17 کو 25 لاکھ کی بجائے 45 لاکھ کی رقم، 18 سے19 والوں کی 34 سے بڑھا کر 60 لاکھ گرانڈ کردی گئی ہے، اسی طرح گریڈ 20 اور زائد والوں کو40 لاکھ کی بجائے 70 لاکھ گرانڈ ملے گی۔

  دوران سروس انتقال کرنے والے افسر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک اضافے کے ساتھ مکمل تنخواہ ملے گی بچوں کے تعلیمی اخراجات بینونیٹ فنڈ کی جگہ اب 3 بچوں کی واجبات سرکار ادا کرے گی.

  انتقال کرنے والے ملازم کی بیوہ یا بچے کو گریڈ 1 سے 11 تک کنٹریکٹ نہیں بلکہ ریگولر ملازمت دی جائے گی, دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری افسر کی فیملی 10لاکھ روپے تک علاج کی سہولت رکھے گی.