خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
پبلک نیوز : بٹگرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔ لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف پایا جا رہا ہے۔ نوشہرہ پبی اکوڑہ خٹک اور جہانگیر، پشاور، چترال، دیربالا، مالاکنڈ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چترال عوام خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل گئے۔ چترال تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ صوابی، بونیر، باجوڑ، بریکوٹ، اور گردنواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔