لکی مروت میں شہبازخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کےحملے میں کانسٹیبل شہیدہوگیا۔ پولیس حکام کےمطابق دہشت گردوں نےرات گئے چوکی پرخودکارہتھیاروں سے حملہ کیا۔دہشت گردوں سے مقابلہ کرتےہوئے پولیس اہلکارتحسین اللہ شہیدہوا. جبکہ فائرنگ کے تبادلےمیں ایک دہشت گرد بھی ماراگیا۔ پولیس ذرائع کےمطابق ہلاک دہشت گردکی شناخت اویس کے نام سے ہوگئی۔ علاقے میں پولیس کی جانب سے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔