پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی ملک کی داخلی اورخارجی صورتحال پربریفنگ دیں گے،افغانستان،بھارت اورمقبوضہ کشمیرکےحالات کاجائزہ لیاجائے گا، شہباز شریف، بلاول بھٹو سمیت دیگر پارلیمانی لیڈرز کی شرکت،پارلیمنٹ میں صحافیوں کو داخلے سے روک دیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ کے ملازمین کو بھی چھٹی دےدی گئی۔ چین نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان کسی دباؤ پر چین سے تعلقات تبدیل نہیں کرے گا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں خطے میں چین اور امریکا میں اختلافات کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، دوست ملک سے اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں،سی پیک کا اگلا مرحلہ پاکستان کیلئے بہت حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں لیبر سستی ہے، امید ہے چینی صنعتکار متوجہ ہوں گے۔ واضح پالیسی ہے کہ امریکا کو اپنے اڈے نہیں دیں گے، ہم امن اور محبت کےلیے ساتھ ہیں، مزاحمت میں ساتھ نہیں، شیخ رشید کہتے ہیں شہبازشریف اورمریم نواز بہت دور جاچکے ہیں، کہا تھا ن سے ش نکلے گی، مگر ان کی بات کا مذاق اڑایا گیا، ایک کروڑ اووسیز پاکستانی عمران خان کے ووٹرز ہیں، لاہور واقعے میں کچھ اور قوتیں بھی ہیں، بھارت کورونا میں ناکامی کا الزام پاکستان پر لگارہا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے امریکا اور پاکستان کا مقصد ایک ہے، امریکی انتظامیہ بھی قائل ہوگئی کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،کہا ہم بھارت کےساتھ امن چاہتےہیں مگرکشمیرسےآنکھ نہیں چراسکتے۔ ناصرشاہ نے کہا ہے کہ وفاق سےہمیں جورقم ملنی چاہیے وہ نہیں دی جاتی، 80 سے 85 ارب روپے کم دیئے گئے، ہم پر سندھ کارڈ کا الزام لگاتے ہیں، ہم کہتے ہیں کاٹ نہ کریں، سعید غنی بولے اپوزیشن کےخلاف نیب کا رویہ مختلف ہے، نیب کراچی نے حلیم عادل شیخ کےخلاف کیس نیب اسلام آباد بھیجا ہے، اگر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہیں کیا گیا تو یہ بات واضح ہوجائے گی کہ نیب کے معیار الگ ہیں۔