پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،یکم جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،یکم جولائی 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسان کنونشن کا مقصد کسانوں کو ڈائریکشن دینا تھا۔ پاکستان کو بڑے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال ہم نے 40لاکھ ٹن گندم درآمد کی۔ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی میرے کسان ہیں۔ پاکستان کو فوڈ سکیورٹی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ فوڈ سکیورٹی اصل میں نیشنل سکیورٹی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی شرکاء کو بریفنگ۔ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد سامنے آ گئی۔ اس وقت بھارت میں 345 پاکستانی قیدی موجود ہیں جبکہ پاکستان میں 609 بھارتی قید ہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ جس کے بعد ان کو کراچی کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گورننگ باڈی اجلاس کے اہم فیصلے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔ آئندہ ہونے والے چھ ایونٹس میں مکمل میزبانی یا میزبانی میں شراکت داری ملنے کا امکان۔ سابق وزیراعلی سندھ اور جے ڈی اے رہنما ارباب رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔