وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثوں میں تضاد، الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے اثاثوں میں تضاد، الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا
لاہور (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں تضاد پر نوٹس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلی عثمان بزدارکو وراثت میں ملنے والے اثاثوں پر تضاد پر نوٹس بھیجا تھا۔ ایف بی آر ریٹرنز اور الیکشن کمیشن ریٹرنز میں بھی تضاد آ رہا تھا۔ نوٹس سالانہ ظاہرکیے جانے والے اثاثوں کے گوشوارے میں مبینہ تضاد پربھیجا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے الیکشن کمیشن کے بھیجے گئے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن میں مطلوبہ دستاویزات جمع کرا دیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔