سلمان خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ناکام، سیکیورٹی Y-Plus تک بڑھا دی گئی

salman khan
کیپشن: salman khan
سورس: google

 ویب ڈیسک : ہالی وڈ ٹاپ اسٹار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام، گاڑی پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ کے 4 ارکان پکڑے گئے۔

 بھارتی حکومت نے   سلمان خان کی سیکیورٹی لیول Y-Plus تک بڑھا دی گئی ہے۔

  نوی ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کیا ہے  جو پنویل میں سپر اسٹار سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی، انمول بشنوئی، سمپت نہرا، گولڈی برار سمیت 17 سے زیادہ لوگوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت دھننجے عرف اجے کشیپ، گورو بھاٹیہ عرف نہوی، واسپی خان عرف وسیم چکنا اور رضوان خان عرف جاوید خان کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ پیشرفت 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ میں خان کے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کے متعدد راؤنڈ فائرنگ کے چند مہینوں کے بعد ہوئی ہے۔  جس کے ملزمان وکی گپتا اور ساگر پال کو بعد میں گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ایک اور ملزم انوج تھاپن کو 26 اپریل کو پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، تیسرے ملزم تھاپن کی موت یکم مئی کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ کے بیت الخلا کے اندر ہوئی۔

نومبر 2022 سے، گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی دھمکیوں کی وجہ سے سلمان خان کی سیکیورٹی لیول کو Y-Plus تک بڑھا دیا گیا ہے۔ خان کو ذاتی آتشیں اسلحہ رکھنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے اور انہوں نے اضافی تحفظ کے لیے ایک نئی بکتر بند گاڑی حاصل کی ہے۔

Watch Live Public News